فیفا ورلڈ کپ کے گروپ آئی کے میچ میں ناروے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینیگال کو 3-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں ایرلنگ ہالینڈ نے دو جبکہ پیڈریسن نے ایک گول کیا، سینیگال کی جانب سے سار نے دونوں گول اسکور کیے ناروے کی ٹیم 1998 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہے۔

دوسرے میچ میں فرانس نے عراق کو 3-0 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی فرانس کی جانب سے ایم باپے نے دو جبکہ اوسمانے نے ایک گول کیا، خراب موسم کے باعث میچ کچھ دیر کے لیے روکنا بھی پڑا۔
