فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جی کے اہم میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو شاندار مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

وینکور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ابتدا میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف کے 15ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کرلی، تاہم دوسرے ہاف میں مصر نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

مصر کی جانب سے مصطفیٰ زیکو نے 58ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا، جبکہ اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے 67ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اور تیسرا گول ٹریزیگوئے نے اسکور کیا۔

اس فتح کے بعد مصر کی ٹیم گروپ جی میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے۔

دوسری جانب گروپ ایچ کے میچ میں یوروگوئے اور کیبو وردی کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر رہا میامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔

Cape Verde's Helio Varela scores their second goal during their World Cup match against Uruguay at Miami Stadium, Miami Gardens, Florida on Jun 21, 2026. (Photo: REUTERS/Paul Childs)
Cape Verde’s Helio Varela scores their second goal during their World Cup match against Uruguay at Miami Stadium, Miami Gardens, Florida on Jun 21, 2026. (Photo: REUTERS/Paul Childs)

یوروگوئے کی جانب سے میکسی میلانو اور اگسٹن نے گول کیے جبکہ کیبو وردی کی ٹیم کی جانب سے کیون پینا اور ہیلو ورنا نے ایک، ایک گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

اسی طرح لاس اینجلس اسٹیڈیم میں گروپ جی کے میچ میں ایران اور بیلجیم کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک کوئی گول نہ کرسکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

Iran goalkeeper Alireza Beiranvand (1) saves during the World Cup Group G soccer match between Belgium and Iran in Inglewood, Calif., near Los Angeles, Sunday, June 21, 2026. (AP Photo/Jayne..
Iran goalkeeper Alireza Beiranvand (1) saves during the World Cup Group G soccer match between Belgium and Iran in Inglewood, Calif., near Los Angeles, Sunday, June 21, 2026. (AP Photo/Jayne..