کرکٹ آسٹریلیا نے سخت پالیسی اپناتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے بجائے مقامی بگ بیش لیگ  کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور میٹ شارٹ نے پہلی بار ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

تاہم، کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی بی بی ایل کی تمام کمٹمنٹس مکمل کرنے کے بعد ہی ریلیز کیے جائیں گے اور ٹورنامنٹ کے مکمل ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی، جبکہ ساؤتھ افریقہ لیگ 17 جنوری سے شروع ہوگی۔