پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر انگلش کاؤنٹی کلب نوٹنگھم شائر سے وابستہ ہوگئے ہیں کلب نے ویٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے محمد عامر کے ساتھ مختصر مدتی معاہدہ کیا ہے۔
برطانوی پاسپورٹ رکھنے کے باعث محمد عامر کو اوورسیز کھلاڑی شمار نہیں کیا جائے گا نوٹنگھم شائر انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ بولر کا تجربہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
محمد عامر نے کلب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخی کلب کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہیں۔
