انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان بین اسٹوکس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹنگھم ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔
بین اسٹوکس نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو میچ کے آغاز سے قبل اپنے فیصلے سے آگاہ کیا وہ انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم نے جارحانہ طرز کی ٹیسٹ کرکٹ "باز بال” متعارف کروائی۔
اسٹوکس نے 2019 ورلڈکپ اور 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی انگلش ٹیموں میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ 2019 ورلڈکپ فائنل اور ایشیز سیریز کی تاریخی اننگز ان کے یادگار لمحات میں شامل ہیں۔
