راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرکے یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے۔
بابر اعظم نے یہ سنگ میل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں عبور کیا، جس میں انہوں نے 45 رنز اسکور کیے۔
بابر اعظم اب تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 16 ہزار 38 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 32 سنچریاں اور 111 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں لیجنڈری بیٹر انضمام الحق سرفہرست ہیں، جنہوں نے 495 میچوں میں 20 ہزار 541 رنز بنائے
