لندن میں جاری ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان نے میچ کے پہلے کوارٹر میں ابوبکر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل گول اسکور کیے۔
مقررہ وقت کے اختتام پر بھارت نے 7-1 سے کامیابی حاصل کی یہ پاکستان کی پرو لیگ میں مسلسل 15ویں شکست ہے۔
پاکستان اپنا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
