دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو بلامقابلہ دوسری مدت کے لیے چیئرمین منتخب کرلیا۔
بالی میں منعقدہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں ان کی دوبارہ تقرری کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر جے شاہ نے تمام ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اعتماد کرنے پر وہ سب کے مشکور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔
