راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنا لیے، تاہم خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا۔
دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کپتان کوشل مینڈس 117 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 249 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی.
سری لنکا کو پاکستان کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 30 رنز درکار ہیں۔
