اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی اسنوکر چیمپئن گریم ڈوٹ کو دو بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

49 سالہ گریم ڈوٹ کے خلاف فیصلہ ایڈنبرا ہائی کورٹ نے سنایا۔

عدالت میں سزا کے اعلان کے بعد ڈوٹ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور انہیں ہتھکڑی لگا کر جیل منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈوٹ پر 1993 سے 2010 کے دوران ایک لڑکے اور ایک لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزامات تھے۔

گریم ڈوٹ نے 2006 میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔