بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اب آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنیں گے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
جولائی 2024 سے جولائی 2026 تک کا معاہدہ مکمل ہونے پر علیحدگی اختیار کرنے والے ریان نے گوتم گمبھیر کے دور میں بطور بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ خدمات انجام دیں۔
ان کے دور میں بھارت نے 2025 کا ایشیا کپ اور 2026 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا، البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شکستوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
