دمبولا: بھارت کے 15 سالہ بیٹر ویبہو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سری لنکا اے کے خلاف کھیلتے ہوئے ویبہو نے صرف 11 گیندوں پر ففٹی مکمل کی نوجوان بیٹر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا، جنہوں نے 2005 میں 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔