پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے برطانیہ کی ٹی ٹوئنٹی طرز کی مشہور لیگ دی ہنڈرڈ کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔

فاطمہ ثناء کو برمنگھم فینکس نے آسٹریلوی کھلاڑی لوسی ہملٹن کی جگہ وائلڈ کارڈ کے ذریعے اسکواڈ میں شامل کیا ہے وہ دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق فاطمہ ثناء کو معاہدے کے تحت کم از کم 15 ہزار پاؤنڈ معاوضہ ملے گا، تاہم پاکستان کے دورہ سری لنکا کے باعث ان کی لیگ میں دستیابی محدود ہوسکتی ہے۔

دی ہنڈرڈ ویمنز لیگ 21 جولائی سے 16 اگست تک کھیلی جائے گی۔