پاکستان سپر لیگ میں نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ایکشن سے باہر ہو گئے ہیں پنڈیز کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میڈیکل اسٹاف نسیم شاہ کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکتے ہیں۔
فرنچائز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
