آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں بیلاروس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی آرینا سبالینکا نے یوکرین کی ایلینا سویتلینا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، تاہم میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ نہ ہونا توجہ کا مرکز رہا۔
یوکرین جنگ کے تناظر میں سویتلینا روس اور اس کے اتحادی ممالک کے کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کرتیں، جس کا اعلان میچ سے قبل ہی کردیا گیا تھامیچ کے اختتام پر سبالینکا نے حریف کھلاڑی کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ سویتلینا نے کہا کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال کے مقابلے میں یہ شکست معمولی ہے۔
واضح رہے کہ کھیلوں میں سیاسی تناؤ کے باعث مصافحہ نہ کرنے کے واقعات اس سے قبل کرکٹ میں بھی دیکھے جا چکے ہیں۔
