پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی 36 سالہ شان مسعود نے کراچی میں کھیلی جانے والی پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز برق رفتار ڈبل سنچری اسکور کر کے پاکستان کی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے شان مسعود نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف صرف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی، جو اس سے قبل انضمام الحق کے 188 گیندوں کے ریکارڈ کو توڑنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری قرار پائی۔
شان مسعود دن کے اختتام پر 185 گیندوں پر 212 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
