انگلینڈ نے ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر 14 برس بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ فتح حاصل کر لی۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے یہ میچ محض دو دن میں ختم ہو گیا، جس میں انگلینڈ نے 175 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔

میچ میں جوش ٹونگ نے مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں جبکہ برائیڈن کارس نے دوسری اننگز میں چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

دوسری اننگز میں جیکب بیتھل کے 40 رنز فیصلہ کن ثابت ہوئے، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس فتح کے باوجود پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 3-1 کی برتری حاصل ہے۔