Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ آپریشنز کا اثر: امریکی اسلحہ ذخائر دباؤ میں، وائٹ ہاؤس میں اہم اجلاس

1 minute read
Impact of Middle East operations US arms stockpiles under pressure, important meeting at the White House

Impact of Middle East operations US arms stockpiles under pressure, important meeting at the White House

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹرز کی خبر کے مطابق ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد اسلحہ ذخائر میں نمایاں کمی کے خدشات کے پیش نظر امریکی انتظامیہ نے بڑے دفاعی اداروں کے سربراہان کو وائٹ ہاؤس میں اہم اجلاس کے لیے مدعو کر لیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا مقصد ہتھیاروں کی تیاری کی رفتار میں فوری اضافہ اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی سرگرمیوں کے لیے درکار اسلحے کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں لاک ہیڈ مارٹن اورآر ٹی ایکس کارپوریشن سمیت دفاعی صنعت کے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، تاہم گفتگو کی حساس نوعیت کے باعث حکام نے باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پینٹاگون تقریباً 50 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ پر کام کر رہا ہے جو ممکنہ طور پر جلد پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس رقم کا مقصد ایران سمیت حالیہ آپریشنز میں استعمال ہونے والے میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کی بھرپائی ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد امریکہ اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ اپنے ذخائر سے فراہم کر چکا ہے، جبکہ غزہ اور اب ایران سے متعلق کارروائیوں نے بھی امریکی گولہ بارود اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے نظاموں پر اضافی دباؤ ڈالا ہے۔

حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ٹوماہاک کروز میزائل،F-35 لائٹننگ IIاسٹیلتھ لڑاکا طیارے اور کم لاگت یک طرفہ حملہ آور ڈرونز استعمال کیے۔ ٹوماہاک بنانے والی کمپنی کا پینٹاگون کے ساتھ ایسا معاہدہ موجود ہے جس کے تحت سالانہ پیداوار کو بتدریج ایک ہزار میزائل تک بڑھایا جا سکتا ہے، جبکہ 2026 کے لیے 57 میزائل خریدنے کا منصوبہ ہے جن کی اوسط قیمت تقریباً 13 لاکھ ڈالر فی میزائل بتائی جاتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ دفاعی کمپنیوں پر پیداوار کو ترجیح دینے کے لیے دباؤ بھی بڑھا رہی ہے۔ جنوری میں جاری ایک انتظامی حکم کے تحت ایسے ٹھیکیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو معاہدوں پر سست روی کے باوجود شیئر ہولڈرز کو منافع تقسیم کر رہے ہیں۔

Tags: F-35 لائٹننگ II ایران پینٹاگون ٹوماہاک کروز میزائل صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطی وائٹ ہاؤس

Post navigation

Previous: دہشتگردی کے خاتمے اور سفارتی محاذ پر تیزی، وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورت
Next: فن ایلن نے   ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

New twist on Hormuz crisis, US diplomatic campaign, Iran's strong response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل

یہ بھی پڑہیے

FIFA's historic decision: Afghan refugee women's football team allowed to participate in international competitions-X
  • کھیل

فیفا کا تاریخی فیصلہ: افغان مہاجر خواتین فٹبال ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

New twist on Hormuz crisis, US diplomatic campaign, Iran's strong response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.