Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد جرمنی سے پہلی مرتبہ افغان باشندوں کی ملک بدری

1 minute read
WhatsApp Image 2024-08-31 at 12.59.50 AM

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد جرمنی سے پہلی مرتبہ افغان باشندوں کی ملک بدری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سن 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار جرمنی نے افغان مجرموں کو ان کے آبائی ملک واپس بھیج دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ’’تمام 28 افغان شہری سزا یافتہ مجرم تھے، جنہیں جرمنی میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں تھا اور ان کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے جا چکے تھے۔‘‘

جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کے مطابق یہ آپریشن دو ماہ کے اُن ’خفیہ مذاکرات‘ کا نتیجہ ہے، جس میں قطر نے جرمن اور طالبان حکام کے درمیان بطور ثالث کردار ادا کیا۔

برلن حکومت کے مطابق اس طرح کی مزید ملک بدریاں کی جائیں گی۔

سن 2021 میں طالبان کے افغانستان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جرمنی نے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات کے باعث افغان باشندوں کی ملک بدری روک دی تھی۔

حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سب افغان شہری اور سزا یافتہ مجرم تھے جنہیں جرمنی میں رہنے کا حق نہیں تھا۔ ان لوگوں کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے ان افراد کے جرائم کی نوعیت نہیں بتائی۔ تاہم جرمن خبر رساں ادارے ‘ڈی پی اے’ نے ملک بدری میں شامل وفاقی ریاستوں کی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ان جرائم میں ریپ، آتش زنی اور قتل شامل ہیں۔

جرمنی اور طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کو ملک بدری کے لیے اپنے شراکت داروں کی ضرورت پیش آئی۔

حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ کے مطابق جرمنی نے ملک بدری کو آسان بنانے کے لیے اہم علاقائی شراکت داروں سے مدد کے لیے کہا تھا۔

افغان نیوز رپورٹس کے مطابق ملک بدر کیے گئے افغان شہریوں کو روانگی سے قبل فی کس ایک ہزار یورو دیے گئے۔

جمعے کو کی گئی ملک بدری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جرمنی میں غیر قانونی ہجرت کو روکنے، خطرناک اور سزا یافتہ پناہ کے متلاشی افراد کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔

Tags: افغان طالبان افغان مجرموں افغانستان اقتدار برلن حکومت جرمنی خفیہ مذاکرات ملک بدر

Post navigation

Previous: راہول ڈریوڈ کا بیٹا ہندوستانی انڈر 19 اسکواڈ میں شامل
Next: نواز شریف کی ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن روانگی متوقع، لیگی ذرائع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.