ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکا پر 5 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان نے مقررہ وقت میں دو جبکہ سری لنکا نے ایک اوور کم کیا۔
دونوں ٹیموں کے کپتان شاہین آفریدی اور کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
