ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو76 رنز سے شکست دے دی اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقی ٹیم نے دفاعی چیمپئن بھارت سے گزشتہ ٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی شکست کا بدلہ لے لیا۔
نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیوالڈ بریوس نے 45 جبکہ ٹرسٹن اسٹبس 44 رنز بنا ئے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی شیوم دوبے 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادو 18، 18 رنز بنا سکے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے 4، کیشو مہاراج نے 3 اور کوربن بوش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ نے گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل کی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا، جبکہ بھارت کی مسلسل 12 فتوحات کا سلسلہ بھی تھم گیا۔
بھارت اپنا اگلا میچ 26 فروری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گا جبکہ اسی روز جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے۔
