اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ساف انڈر17چیمپئن شپ 2024 بھوٹان کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کنج فٹبال گراؤنڈ ایبٹ آباد میں جاری ہے ۔
ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ سجاد محمود کی زیر نگرانی جاری ہے۔
یاد رہے ، ساف انڈر17چیمپئن شپ 20 سے 30 ستمبر تک بھوٹان کے شہر تھمپو میں کھیلی جائے گی اور قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز نیپال کےخلاف 21 ستمبر کو کریگی ۔ قومی ٹیم 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان اور 25 ستمبر کو سری لنکا کے مدمقابل ہوگی ۔
