کراچی کنگز کے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر متحدہ عرب امارات واپس بلا لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق محمد وسیم اور خوزیما بن تنویر کو مقامی ڈی 50 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ دونوں کھلاڑی ایونٹ کے چند میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو جوائن کر لیں گے۔
کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے
