پاکستانی ریڈ بال کرکٹر کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، جہاں 22 کھلاڑیوں میں سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے ابتدائی خاکہ تیار کرلیا ہے جبکہ حتمی مشاورت شروع کردی گئی ہے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے، جن میں شاہین آفریدی، حسن علی اور نعمان علی کی جگہ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے۔

فاسٹ بولر محمد علی، عبید شاہ اور شاہنواز دھانی کے نام زیر غور ہیں، جبکہ کپتان شان مسعود کے مستقبل کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔