راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی ٹیم میں فاسٹ بولر عامر جمال کو عرفات منہاس کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں اسموگ کی شدت کے باعث دوسرے ٹیسٹ کا مقام تبدیل کرکے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہوا تھا۔
