ایران نے رواں سال امریکا میں منعقد ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کے لیے عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت ممکن نہیں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اسرائیل پر حملے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی حکومت نے ہمارے رہنما کو قتل کیا ہے، ایسے حالات میں ایران کسی بھی صورت ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا وزیر کھیل کے مطابق ملک میں سکیورٹی صورتحال اور عوامی جذبات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

احمد دنیا مالی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے بچے بھی محفوظ نہیں ہیں، اس لیے ایران کے لیے اس عالمی مقابلے میں شرکت کرنا ممکن نہیں۔