ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام امریکا پر عائد کردیا۔
ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی ٹیم کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا اور کئی کوچز و فٹبال حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کو میچ وینیو سے الگ مقام پر ٹھہرانا بھی میزبانی کے تقاضوں کے خلاف تھا اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرِ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایران کی شکست پر بیان کو بھی نامناسب قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔
