برمنگھم: انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
میچ کے چوتھے روز ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کو ابتدائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب دونوں اوپنرز بین ڈکٹ اور ایمیلو گے بغیر کوئی رن بنائے محض 2 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
تاہم، کپتان جو روٹ (62) اور جورڈن کاکس (59) نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ گرنے نہ دی اور ٹیم کو باآسانی فتح سے ہمکنار کیا دونوں بلے باز ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل، پاکستان نے میچ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 449 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی پہلی اننگز 133 رنز پر سمٹی تھی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر برتری حاصل کی تھی۔
