پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم تقریباً سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

بابر اعظم پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بطور مہمان کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بابر اعظم نے طویل فارمیٹ سے جڑے رہنے اور ریڈ بال کرکٹ میں اپنی فارم و اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس کے بعد پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کے ساتھ یہ انتظام کیا۔

بابر نے آخری مرتبہ 2019 میں قائداعظم ٹرافی میں فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا۔

ان کی واپسی کو پاکستان کے آئندہ ٹیسٹ پلان کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

:::