بابر اعظم نے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ پریکٹس کا آغاز کر دیا ذرائع کے مطابق انہوں نے ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں نیٹس پر بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی، جبکہ ٹیم کے ٹرینر اور فزیو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم نے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی بغیر کسی دشواری کے مکمل کی، جس سے ان کی فٹنس میں بہتری واضح دکھائی دی۔
واضح رہے کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، تاہم ذرائع کے مطابق وہ سلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
