جاپان میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کاروگی اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔
فیصل خان اور نجیب اللہ نے 30، 30 رنز اسکور کیے۔
نیپال نے 103 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سندیپ جورا نے 34 جبکہ روہت پاڈل نے ناقابلِ شکست 33 رنز بنائے۔
گروپ بی کے ایک اور میچ میں ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رنز سے شکست دی۔
ہانگ کانگ نے 8 وکٹوں پر 121 رنز بنائے، جس کے جواب میں عمان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 80 رنز تک محدود رہی۔
