پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اوپنر عبداللہ شفیق نے 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔
اس شاندار اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے لیجنڈری بیٹر ماجد خان کا 49 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جو کہ 1977 میں گیانا میں 167 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز میں 150 سے زائد رنز بنانے والے آخری پاکستانی بیٹر تھے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر 43 رنز کی برتری حاصل کی، جبکہ دن کے اختتام پر اسپنر ساجد خان کی 4 وکٹوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 103 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دی ہیں۔
