لاہور: پاکستان کے ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 150 وکٹیں مکمل کرکے وقار یونس اور شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شاہین آفریدی نے یہ سنگِ میل اپنے 80ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹام بینٹن کو آؤٹ کرکے عبور کیا۔

اس سے قبل وقار یونس اور شعیب اختر نے 91، 91 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

شاہین آفریدی نے میچ میں 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیز ترین فاسٹ بولر بن گئے۔