پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
مصباح الحق نے ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیپال میں کرکٹ کے لیے پائے جانے والے جوش و جذبے کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ مصباح الحق اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوئے ہیں۔
نیپال پریمیئر لیگ کا تیسرا سیزن 26 اکتوبر سے 21 نومبر 2026 تک کھیلا جائے گا۔
