جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی سیمی فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

بھارت نے ابتدائی برتری حاصل کرتے ہوئے پہلے ہاف میں تین گول کیے، تاہم پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ابو محمود، حنان شاہد اور رانا وحید اشرف کے گولز کی بدولت مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں بھارت کے ابھیشیک نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

پاکستان اب تیسری پوزیشن کے لیے ملائیشیا یا جنوبی کوریا کے خلاف میدان میں اترے گا۔