فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں اسپین نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریا کو 3-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے 65 فیصد گیند پر قبضہ برقرار رکھتے ہوئے کھیل پر مکمل برتری قائم رکھی۔
میکل اویارزابال نے 36ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا، جبکہ پیڈرو پورو نے 66ویں منٹ میں برتری دگنی کردی اویارزابال نے مقررہ وقت ختم ہونے سے ایک منٹ قبل اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے فتح کو یقینی بنایا۔
اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے 2010 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں فتح حاصل کی اسپین اب 6 جولائی کو ڈیلاس میں ہونے والے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال کا سامنا کرے گا۔
