پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے، جس کے تحت جدہ میں بین الاقوامی معیار کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق دونوں ادارے کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، آپریشنل معیارات اور کھیل کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے، جبکہ اس شراکت داری سے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود نے کہا کہ یہ شراکت داری صرف اسٹیڈیم کی تعمیر تک محدود نہیں بلکہ سعودی عرب میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔