فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں فرانس نے سوئیڈن کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
نیویارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان کیلین ایمباپے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے، جس کے ساتھ ورلڈ کپ تاریخ میں ان کے گولز کی تعداد 18 ہوگئی۔

فرانس کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں ایمباپے نے کیا، جبکہ دوسرے ہاف میں بریڈلی بارکولا نے دوسرا گول داغا، 74ویں منٹ میں ایمباپے نے اپنا دوسرا گول کرکے فرانس کی فتح یقینی بنا دی۔
فرانس اب راؤنڈ آف 16 میں 4 جولائی کوپیراگوئے کا سامنا کرے گا۔
