Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تہران میں عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں ، ایران-امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان متحرک

1 minute read
Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions

Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان نیوز کی خبر  کے مطابق  چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں اور اس دورے کا مقصد حالیہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کو سراہتے ہوئے اسے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت قرار دیا اور امن کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسلام آباد میں ہونے والے ایران-امریکا مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان پاکستان کے ذریعے رابطے بدستور جاری ہیں۔ ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے مزید پیش رفت متوقع ہے۔

ایرانی حکام نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یورینیم افزودگی کا حق ناقابلِ تنسیخ ہے، تاہم اس کی نوعیت اور سطح پر بات چیت ممکن ہے، جبکہ بعض امریکی مطالبات کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا گیا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عندیہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آئندہ دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں اور اس ضمن میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پیش رفت کی امید ظاہر کی۔

Tags: آئی ایس پی آر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی تہران وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیر داخلہ محسن نقوی

Post navigation

Previous: پاکستان ٹیم کا کراچی میں کیمپ، بنگلا دیش سیریز سے پہلے بڑا امتحان شروع
Next: سعودی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا معاشی تعاون پر شکریہ—امن و دفاعی شراکت مزید مضبوط

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.