Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز بحران: پاکستان نے عالمی تجارت کے لیے کراچی پورٹ کھول دی

Strait of Hormuz Crisis Pakistan Opens Karachi Port to Global Trade

Strait of Hormuz Crisis Pakistan Opens Karachi Port to Global Trade

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب نیوز کی خبر کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور سمندری تجارت میں رکاوٹوں کے خدشات کے پیش نظر پاکستان نے عالمی کارگو ٹرانس شپمنٹ کے لیے کراچی بندرگاہ کی خدمات پیش کر دی ہیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ایسے میں کراچی بندرگاہ بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کو محفوظ اور قابلِ اعتماد متبادل فراہم کر سکتی ہے تاکہ سمندری تجارت کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد احمد کے مطابق ادارہ عالمی بحری برادری کو مؤثر اور محفوظ بندرگاہی خدمات فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی بندرگاہ کے ذریعے خطے کی مختلف بندرگاہوں کے لیے کارگو ٹرانس شپمنٹ کی سہولت فراہم کر کے عالمی سمندری تجارت کے استحکام اور تسلسل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق اس صلاحیت کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بین الاقوامی جہاز ایم وی ٹی ایس ٹاکوما اور ایم وی ٹی ایس سڈنی کراچی پہنچے اور بڑی تعداد میں کنٹینرز اتارے۔ یہ کنٹینرز بعد ازاں کراچی سے مشرقِ وسطیٰ کی جبل علی بندرگاہ منتقل کیے جائیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں فضائی پروازوں، فوجی سرگرمیوں اور بحری نقل و حمل پر اثرات پڑ رہے ہیں۔ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبنائے ہرمز بھی اس صورتحال سے متاثر ہو رہی ہے، جہاں سے دنیا بھر میں منتقل ہونے والے خام تیل کا تقریباً 20 فیصد گزرتا ہے۔

 وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے بھی حالیہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں گوادر بندرگاہ بھی ٹرانس شپمنٹ کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Tags: امریکہ ایران چیئرمین شاہد احمد کراچی پورٹ ٹرسٹ مشرق وسطی وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری

Post navigation

Previous: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات، ایران کے حملوں پر تشویش
Next: پاکستان ہاکی ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

یہ بھی پڑہیے

2 Sri Lanka Under-19 cricketers arrested in alleged video scandal-AFP
  • کھیل

سری لنکا انڈر 19 کے 2 کرکٹرز مبینہ ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.