Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سال 2024 میں کتنے پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے؟

ad9235a7-10df-4a10-b6ea-53707b6e72a3

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی معاشی صورتحال کے باعث ہر سال لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، ان پاکستانیوں میں بڑی تعداد ورکرز کی ہوتی ہے جو بہتر روزگار کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں پاکستان سے دیگر ملکوں میں روزگار کے لیے جانے والے ورکرز کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر کمی واقع ہوئی ہے، 2024 میں ایسے ورکرز کی تعداد کم ہو کر 727381 رہ گئی ہے، جو 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد سے بھی کم ہے، 2023 میں پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے ورکرز کی تعداد 862625 تھی۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی سعودی عرب جانے والے ورکرز کی تعداد سب سے زیادہ رہی، 7 لاکھ سے زائد ورکرز میں سے 62 فیصد یعنی 452562 ورکرز نے سعودی عرب کا انتخاب کیا، اسی طرح عمان میں 81587، متحدہ عرب امارات میں 64130، قطر میں 81840 جبکہ بحرین میں 19825 پاکستانی ورکرز کو روزگار ملا۔

اس کے علاوہ 13695 پروفیشنلز برطانیہ جبکہ 1077 امریکا منتقل ہوئے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا میں 6000 کے قریب، عراق میں 6500، رومانیہ 1500 اور کچھ دیگر ممالک میں ایک ہزار لوگوں کو ملازمتیں ملیں۔

مختلف ممالک کا رخ کرنے والے پاکستانیوں کی اکثریت بلیو کالر جابز کرتی ہے، ان پاکستانیوں میں مزدوروں کی تعداد 364574 اور ڈرائیورز کی تعداد 185209 ہے، جو کہ مجموعی طور پر بیرون ممالک بھیجی گئی افرادی قوت کا 75 فیصد سے زیادہ حصہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں 3642 ڈاکٹرز اور 8018 انجینئرز نے ملازمت کے بہتر مواقع کے لیے پاکستان چھوڑا۔

خیال رہے کہ ان اعدادوشمار میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سے رجسٹریشن نہ کرانے والے اور ایجنٹوں کے ذریعے یا اپنے طور پر یا غیرقانونی طور پر بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد شامل نہیں ہے، بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد جاری کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

Tags: بحرین بہتر روزگار بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سعودی عرب عمان قطر متحدہ عرب امارات معاشی صورتحال ورکرز

Post navigation

Previous: عثمان قادر آسٹریلیا منتقل ہو گئے
Next: روہت شرما کے ممکنہ دورہ پاکستان کی خبروں پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آ گیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.