Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کے معاملے کو غلط انداز میں ہینڈل کیا گیا تو یہ امریکا اور چین کے درمیان سنگین تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔ بیجنگ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم سربراہی ملاقات کا آغاز سخت سفارتی پیغامات کے ساتھ ہوا۔

گریٹ ہال آف دی پیپل میں ٹرمپ کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں فوجی بینڈ، توپوں کی سلامی اور سرخ قالین کے ذریعے امریکی صدر کو خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب کے دوران شی جن پنگ نے واضح کیا کہ تائیوان چین اور امریکا تعلقات کا سب سے حساس مسئلہ ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا، اگر تائیوان کے معاملے کو درست انداز میں نہ سنبھالا گیا تو دونوں ممالک تصادم کی طرف جاسکتے ہیں، جو پورے خطے کو خطرناک صورتحال میں دھکیل سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر شی جن پنگ کو عظیم رہنما اور دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات مستقبل میں مزید بہتر ہوسکتے ہیں۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ایران جنگ، مصنوعی ذہانت، نایاب معدنیات کی برآمدات اور تائیوان جیسے معاملات پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔

ٹرمپ کے وفد میں ایلون مسک، ایپل کے ٹم کک اور اینویڈیا کے جینسن ہوانگ سمیت بڑی امریکی کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔ شی جن پنگ نے امریکی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ چین کی مارکیٹ مزید کھولی جائے گی اور کاروباری تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

ایران جنگ بھی ملاقات کا اہم موضوع رہی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ شی جن پنگ کے ساتھ ایران کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کریں گے، تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ امریکا کو ایران تنازع حل کرنے کیلئے چین کی مدد کی ضرورت نہیں۔

دونوں رہنما گزشتہ برس طے پانے والے ایک سالہ ٹیرف ٹریوس میں توسیع پر بھی بات کریں گے۔

Tags: امریکا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تائیوان چین چینی صدر شی جن پنگ گریٹ ہال آف دی پیپل

Post navigation

Previous: ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے
Next: پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.