Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ

ہمارے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ٹرمپ جھوٹے اور ناکام ہیں :امریکی صدرجو بائیڈن

download (56)

ہمارے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ٹرمپ جھوٹے اور ناکام ہیں :امریکی صدرجو بائیڈن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں تشدد اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کی حفاظت کریں۔ بائیڈن کے مطابق امریکا اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق جو بائیڈن نے یہ بات پیر کے روز شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حاضرین نے زور دار تالیاں بجا کر گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا.

بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “دائیں بازو کے شدت پسندوں کو ٹرمپ کی صورت میں ایک حلیف مل گیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دائیں بازو کے شدت پسندوں میں اچھے لوگ بھی ہیں”۔ صدر بائیڈن نے باور کرایا کہ ریپبلکن پارٹی کا امیدوار ناکام انسان ہے نہ کہ امریکی عوام جیسا وہ کہتا ہے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ ٹرمپ “سرحدوں کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کے تعاون سے سرحدی قانون کا قتل کر ڈالا”۔ بائیڈن کے مطابق ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کی طرح مہاجرین کو زہر نہیں قرار دیا۔

امریکی صدر نے جو گذشتہ ماہ اپنی خاتون نائب کملا ہیرس کے حق میں صدارتی دوڑ سے دست بردار ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ انتخابات میں 8.1 کروڑ امریکیوں نے جمہوریت کو بچانے کے لیے ہمارے (بائیڈن اور کملا کے) حق میں ووٹ دیا۔ بائیڈن نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “میں آپ سے ایوان نمائندگان میں کنٹرول اور ٹرمپ کی شکست چاہتا ہوں”۔

بائیڈن نے اپنے دور میں حاصل ہونے والی معاشی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے زور دے کر واضح کیا کہ کرونا کے بحران کے بعد امریکا کی معیشت دنیا بھر میں مضبوط ترین ہے۔

بائیڈن کے مطابق آئندہ انتخابات میں خواتین کی آواز کی قوت دیکھ کر ٹرمپ حیران رہ جائیں گے۔

خارجہ پالیسی کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ غزہ کی پٹی میں فائر بندی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم تنازع کو پھیلنے سے روکنے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں”۔

جو بائیڈن نے غزہ کی جنگ کے خلاف امریکا میں ہونے والے مظاہروں کے حوالے سے کہا کہ “سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کا ایک نقطہ نظر ہے، اسرائیل اور غزہ میں فریقین کی طرف سے شہریوں کی بکثرت ہلاکتیں ہوئی ہیں”۔

انھوں نے یوکرین میں روسی حملے کے مقابل نیٹو اور یوکرین کے لیے امریکی انتظامیہ کی سپورٹ کو سراہا۔ بائیڈن کے مطابق وہ ٹرمپ کی طرح روسی صدر ولادی میر پوتین جیسے مطلق العنان افراد کے سامنے نہیں جھکے۔

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے پیر کے روز نیشنل کانفرنس میں شرکت کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔ انہوں نے مختصر اور غیر روایتی طریقے سے نظر آتے ہوئے بائیڈن کے “شان دار” صدر ہونے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

کملا ہیرس صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ملک میں نوجوانوں اور خواتین سمیت سیاہ فام ووٹروں کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل دو عمر رسیدہ سفید فام مردوں (بائیڈن اور ٹرمپ) کے بیچ جاری مسابقت کے وقت یہ طبقہ انتخابات میں اپنی دل چسپی کھو چکا تھا۔

شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نیشنل کانفرنس 4 روز جاری رہے گی۔

Tags: امریکی صدر جو بائیڈن تشدد جمہوریت کی حفاظت سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نازک دور نفرت

Post navigation

Previous: چین نے فٹ بال کے ایک اور سابق اہلکار کو رشوت لینے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنادی
Next: پی سی بی نے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کوچنگ کے کئی اہم عہدوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

یہ بھی پڑہیے

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

PCB announces home ODI series against Australia-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.