Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

Rohit Sharma has reached the second position in the ICC ODI rankings-ICC

Rohit Sharma has reached the second position in the ICC ODI rankings-ICC

روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کپتان روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اوراب وہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

جبکہ بابر ون ڈے بلے بازوں کی فہرست میں سب سے اوپر ایک مضبوط برتری برقرار رکھے ہوئےہیں، انہیں روہت اور سری لنکا کے دائیں ہاتھ کے پیتھم نسانکا سے مقابلہ کا سامنا ہے۔

روہت نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے بہترین 157 رنز بنانے کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑی شبمن گل کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ نسانکا بھی اسی سیریز میں 101 رنز بنانے کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے .

سری لنکا نے اس ون ڈے سیریز کے دوران 1997 کے بعد پہلی بار ہندوستان کو شکست دے کر 27 سالہ خشک سالی کا خاتمہ کیا کوسل مینڈس (پانچ مقام کے اضافے سے مشترکہ طور پر 39 ویں نمبر پر) اور اویشکا فرنینڈو (20 مقام سے 68 ویں نمبر پر) نے بھی 50 اوور کے بلے بازوں کی تازہ ترین فہرست میں فائدہ اٹھایا۔

ٹرینیڈاڈ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان ڈرا ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بھی کچھ تبدیلی آئی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف 86 اور 15* کے اسکور کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے کیرئیر کی نئی اعلیٰ درجہ بندی حاصل کی ہے، وہ ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں دریں اثنا، اوپنر ٹونی ڈی زورزی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار 78 رنز بنانے کے بعد 29 درجے چڑھ کر 85 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مہاراج نے ہر اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں، اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا اور اس کے نتیجے میں سات مقام چڑھ کر مشترکہ 21ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اسپنر جومل واریکن 12 درجے چڑھ کر 54 ویں نمبر پر آگئے اور میچ میں اپنی 6 وکٹیں لے کر کیریئر کی نئی بہترین ریٹنگ حاصل کی۔

Tags: آئی سی سی آئی سی سی رینکنگ اردو انٹرنیشنل اردو کھیل بابر اعظم روہت شرما

Post navigation

Previous: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: کراچی ٹیسٹ شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا
Next: پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی نے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کرلیا

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.