Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بھارت کے خلاف ’فوجی کامیابی‘میں چینی ہتھیاروں کا استعمال ہوا:امریکی کانگریس رپورٹ

1 minute read
Report submitted to US Congress mentions Pakistan's 'military success' during May clash

امریکی کانگریس میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مئی کے تصادم کے دوران پاکستان کی ’فوجی کامیابی‘ کا ذکر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں اس سال مئی میں ہونے والے چار روزہ تصادم کے دوران پاکستان کی ’’فوجی کامیابی‘‘ کا ذکر کیا گیا ہے۔

منگل کو امریکی کانگریس میں جمع کرائی گئی اس رپورٹ میں جو امریکی۔چین اقتصادی و سلامتی جائزہ کمیشن نے تیار کی ہے کہا گیاہے کہ  چار روزہ جھڑپ میں بھارت پر پاکستان کی فوجی برتری نے چینی ہتھیاروں کی کارکردگی کو نمایاں کیا۔یہ کمیشن امریکا اور چین کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے قومی سلامتی پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

پاکستان نے ابتدا میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اس تصادم کے دوران فضائی لڑائی میں بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے، تاہم بعد میں یہ تعداد بڑھا کر سات کر دی گئی۔ اسلام آباد نے اپنے کسی طیارے کے نقصان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے بھارت کے تین فضائی اڈوں پر

حملوں کے بعد 26 بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس تنازعے پر تبصرے جاری رکھے اور حالیہ بیان میں کہا کہ ’’اصولی طور پر آٹھ بھارتی طیارے مار گرائے گئے‘‘۔

اپنی سالانہ رپورٹ میں کمیشن نے اس مئی کے تنازعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے اس موقع کواپنی دفاعی صلاحیتوں کو جانچنے اور فروغ دینے کے لیے استعمال کیا۔

رپورٹ میں چین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی اور کہا گیا کہ عالمی توجہ اس وجہ سے بھی بڑھی کہ پاکستان کی فوج نے چینی ہتھیاروں پر انحصار کیا اور مبینہ طور پر چینی انٹیلیجنس سے فائدہ اٹھایا۔

اس میں بھارت کے اس دعوے کا بھی ذکر ہے کہ چین نے بحران کے دوران بھارتی فوجی پوزیشنوں پر براہ راست معلومات  فراہم کیں۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی جبکہ چین نے اپنے کردار کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔

رپورٹ کے مطابق چین نے 2025 میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون میں مزید اضافہ کیا، جس سے خود اس کی بھارت کے ساتھ کشیدگی بھی بڑھ گئی۔

نومبر اور دسمبر 2024 میں چین اور پاکستان نے تین ہفتے طویل  انسدادِ دہشت گردی مشقیں کیں جبکہ اسی سال فروری میں چین کی بحریہ نے پاکستان کی کثیر القومی  مشقوں میں حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی مبصرین نے ان مشقوں کو ’’چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں نقصان‘‘ اور اپنی ’’سرحدی پوزیشنوں کے لیے براہ راست سکیورٹی خطرہ‘‘ قرار دیا۔

مئی کے تصادم سے متعلق رپورٹ میں مزید کہا گیااگرچہ اس تصادم کو ’پراکسی وار‘ قرار دینا شاید چین کے کردار کو ضرورت سے زیادہ اجاگر کرتا ہے، لیکن بیجنگ نے موقع سے فائدہ اٹھات ہوئے اپنے ہتھیاروں کی آزمائش اور تشہیر کی جو بھارت کے ساتھ جاری سرحدی کشیدگی اور دفاعی صنعت کے اہداف کے تناظر میں اس کے لیے فائدہ مند تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اس کے بیشتر ہتھیار چین فراہم کرتا ہے اور 2019 سے 2023 تک پاکستان کی مجموعی دفاعی درآمدات کا 82 فیصد حصہ چین سے آیا۔

یہ مئی کا تصادم پہلا موقع تھا جب چین کے جدید ہتھیاری نظام — جیسے ایچ کیو نائن ایئر ڈیفنس سسٹم، پی ایل پندرہ ایئر ٹو ایئر میزائل اور جے ٹین  لڑاکا طیارے عملی جنگ میں استعمال ہوئے، جو چین کے لیے ایک حقیقی میدانِ جنگ تجربہ تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین نے جون میں پاکستان کو 40 جدید جے -35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کے جے-500 طیارے اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز فروخت کرنے کی پیشکش بھی کی۔

اسی ماہ پاکستان نے اپنے 2025-2026 دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا اور مجموعی دفاعی اخراجات بڑھا کر 9 ارب ڈالر کر دیے جبکہ مجموعی قومی بجٹ میں کمی کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تصادم کے چند ہفتوں بعد چین کے سفارتخانوں نے پاک-بھارت جھڑپ میں اپنے نظاموں کی کامیابیوں کو سراہا تاکہ مزید ہتھیاروں کی فروخت کو فروغ دیا جا سکے۔

اس میں فرانسیسی انٹیلیجنس کے الزامات کا بھی ذکر ہے کہ چین نے اپنے جے-35 طیاروں کے حق میں فرانسیسی رافال جیٹس کی فروخت کو متاثر کرنے کے لیے ’’غلط معلومات کی مہم‘‘ چلائی، اور ’’جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اے آئی اور ویڈیو گیم کی بنائی ہوئی تصاویر‘‘ پھیلائیں جن میں مبینہ طور پر تباہ شدہ طیاروں کے ملبے کو دکھایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ تصادم اس وقت بھڑکا جب مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ ہوا، جسے بھارت نے بغیر ثبوت کے پاکستان سے منسوب کیا۔ پاکستان نے اس الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

تاہم، بھارت نے 7 مئی کو پنجاب اور آزاد کشمیر میں مہلک فضائی حملے شروع کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان چار روزہ تصادم کا آغاز ہوا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے فضائی اڈوں پر جوابی حملوں کے بعد، 10 مئی کو امریکی مداخلت پر فریقین جنگ بندی پر راضی ہوئے۔

Tags: ’فوجی کامیابی‘ امریکی کانگریس پاک انڈیا تجارتی و اقتصادی تعلقات چار روزہ تصادم چینی انٹیلیجنس چینی ہتھیاروں

Post navigation

Previous: پاکستان تیل گیس تلاش کے لیے مصنوعی جزیرہ بنانےکے لیے تیار: رپورٹ
Next: امریکی شٹ ڈاؤن ختم، ریکوڈک منصوبے کی فنانشل کلوزنگ کی راہ ہموار

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.