Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز خبر  کے مطابق ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر فوری عوامی سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے پینٹاگون سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی ہے۔ قانون سازوں کا کہنا ہے کہ جنگ کی حکمتِ عملی، اخراجات اور شفافیت سے متعلق اہم سوالات کے جوابات اب تک واضح نہیں کیے گئے۔

یہ مطالبہ کمیٹی کے سینئر رکن ایڈم سمتھ کی قیادت میں سامنے آیا، جس پر تمام ڈیموکریٹ ارکان نے دستخط کیے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ جیسے حساس معاملے پر معمول کی سماعتیں کافی نہیں، اس لیے ایک علیحدہ اور جامع اجلاس بلایا جائے جس میں دفاعی حکام اپنے منصوبوں اور اہداف سے آگاہ کریں۔

ارکان کانگریس کے مطابق اس جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک اور 290 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ایک ہزار سے زائد شہری اموات کی اطلاعات بھی ہیں۔ انہوں نے ممکنہ زمینی آپریشن، بدلتی حکمتِ عملی اور تقریباً 200 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ جیسے معاملات پر بھی تشویش ظاہر کی۔

قانون سازوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر شفافیت کی کمی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نہ تو کانگریس کو مکمل اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور نہ ہی عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جا رہا ہے، جو ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔

دوسری جانب اس تنازع میں پاکستان کا کردار بھی نمایاں ہو کر سامنے آیا ہے، جو امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں ثالثی کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

امریکی تجزیہ کار لیزا کرٹس نے کہا کہ اگر پاکستان اس ثالثی میں کامیاب ہوتا ہے تو اس سے نہ صرف خطے میں اس کا کردار مضبوط ہوگا بلکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے 15 نکاتی منصوبے پر ایران کا ردعمل متوقع ہے، تاہم ابتدائی اشارے بتاتے ہیں کہ دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

دفاعی محاذ پر بھی امریکہ کو دباؤ کا سامنا ہے، جہاں اب تک 850 سے زائد ٹوماہاک میزائل استعمال کیے جا چکے ہیں، جو معمول کی سالانہ استعداد سے کہیں زیادہ ہیں، جس سے ذخائر پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

Tags: امریکہ ایران ٹرمپ انتظامیہ کانگریس لیزا کرٹس ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی

Post navigation

Previous: پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی
Next: امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.