Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان
  • چین

خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا

pxbxbaizgzbimhzog5w8

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تاجکستان کی سرحد پر واقع چین کے شہر تاشکرگن میں اس موقع پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران دونوں ممالک کی موسیقی کی دھن پر روایتی رقص کیا گیا اور آتش بازی نے اس تقریب کو چار چاند لگادیے۔

تقریب کے بعد 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

وفد نے گلگت بلتستان اور چین کے شمال مغربی علاقوں میں تجارت اور سیاحت کے فروغ ذرائع تلاش کرنے کے لیے چینی حکومت کے حکام اور ٹریول ایجنٹوں سے ملاقاتیں کیں۔

دونوں ممالک کے مقررین نے خنجراب پاس کو سال بھر سیاحوں کے لیے کھولنے کو ایک ’تاریخی کامیابی‘ قرار دیا جس سے خاص طور پر گلگت بلتستان اور سنکیانگ میں سیاحت کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔

گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے سربراہ اقبال حسین نے کہا کہ اگرچہ خنجراب پاس کو 1984 میں سیاحت کے لئے کھول دیا گیا تھا تاہم موسم سرما کے دوران خراب موسمی حالات کی وجہ سے اسے بند کردیا جاتا تھا اور یہ صرف موسم گرما تک محدود تھا۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی سیاحت سے محظوظ ہونے کے لیے سال بھر سرحد کھولنے کا آغاز ضروری تھا۔

تاشکرگن کے ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ خنجراب پاس کے ذریعے سفر سے علاقے میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔

Tags: پاکستان چین خنجراب پاس سیاحت موسم سرما

Post navigation

Previous: جے شاہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے غیر حل شدہ معاملات چھوڑ کر آسٹریلیا پہنچ گئے
Next: ہم خواب نہیں دیکھتے، انہیں حقیقت میں بدلتے ہیں: سعودی ولی عہد

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

یہ بھی پڑہیے

Rossi van der Dussen announces retirement from international cricket-AFP
  • کھیل

راسی وین ڈیر ڈوسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

Sri Lankan bowler Nuwan Thisara reaches court against his own board-AFP
  • کھیل

سری لنکن بولر نوان تشارا اپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گئے

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.