Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • الیکشن 2024
  • پاکستان

اگر میرے ووٹ پر ڈاکہ مارا تو ایسے پیچھا کروں گا کہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو

اگر میرے ووٹ پر ڈاکہ مارا تو ایسے پیچھا کروں گا کہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو

اگر میرے ووٹ پر ڈاکہ مارا تو ایسے پیچھا کروں گا کہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے عوام نے میرے خاندان کےساتھ ہمیشہ وفاداری کی ہے، میں لاڑکانہ والوں کا شکر گزار ہوں، لاڑکانہ کے عوام نے پیپلزپارٹی کےساتھ وفاداری میں بھی تاریخ رقم کی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ میں ملک بھر میں انتخابی مہم چلانے کے بعد اپنے گھر لاڑکانہ واپس آگیا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پسماندہ طبقات کی نمائندگی ہوتی ہے، لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو مزدوروں کو محنت کا صلہ بھی ملتا ہے، جب لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پاکستان پوری مسلم امہ کی قیادت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر میرے ووٹ پر ڈاکا مارا تو ایسے ان کا پیچھا کروں گا کہ وہ عمران خان کو بھول جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جب لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پاکستان میں ترقی ہوتی ہے، جب لاڑکانہ کا وزیراعظم بنتا ہے تو چھوٹے تاجر بھی ترقی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محنت کرنی چاہیے، محنت کا پھل ضرور ملتا ہے، باقی تمام چیزیں اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں دیتے ہیں، پرانے سیاستدان آج تک سیاست میں ہیں، ان لوگوں نے سیاست کو سیاست نہیں بلکہ گالی بنادیا ہے، پورا ملک مایوس ہے کہ کیا ہماری قسمت میں ان کی شکلیں دیکھنی لکھی ہیں، پرانے سیاستدانوں کی ضد اور انا کی وجہ سے معیشت کو نقصان ہوا ہے، اگر پرانے سیاستدان کی حکومت بنی تو پھر دھرنے کی سیاست شروع ہوجائے گی۔

بلاول بھٹو نے نواز شریف پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف نے دوسری بار وزیراعظم بننے کے بعد امیرالمومنین بننے کی کوشش کی، آراو الیکشن کے ذریعے اس شخص کو تیسری بار مسلط کیاگیا، اور اب یہ شخص چوتھی بار ملک کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، یہ شخص ابھی سے تاثر دے رہا ہے کہ 8 فروری کو نہیں ابھی سے وزیراعظم ہے، اس نے پھر انتقام کی سیاست شروع کردینی ہے، میاں صاحب جب جب وزیراعظم بنے تب تب انہی سے لڑے ہیں جو انہیں لے کر آئے، میاں صاحب نے پھر رونے دھونے کی سیاست شروع کرنی ہے کہ مجھے کیوں بلایا؟

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ تیر پر ٹھپہ لگائیں تو ہی ہم مل کر شیر کا شکار کر سکتے ہیں، یہ وہ شیر ہے جو کسانوں اور غریبوں کا خون چوستا ہے، ہم نے ملک کو جوڑنا ہے اس کو تقسیم نہیں کرنا مگر مسلم لیگ (ن) طاقت کے نشے میں ملک کو تقسیم کررہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مذہب اور فرقہ واریت کے نام پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ جیت گئے تو عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو پکڑیں گے، ہم یہ فلم تین بار دیکھ چکے ہیں۔

میاں صاحب کی حالت بہت پتلی ہے، وہ تو اپنی سیٹ بھی ہار رہے ہیں، وہ چند سیٹیں نکال لیں گے لیکن ان کا کلین سوئپ کا پروگرام کامیاب نہیں ہوگا، انہوں نے تو ملتان جیسے شہر میں جلسہ بھی نہیں کیا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر صاف و شفاف الیکشن ہوتے ہیں تو ہم ہاریں یا جیتیں لیکن چاہیں گے کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے، معاشی ترقی ہو، ملک آگے بڑھے لیکن میں آج ہی بتارہا ہوں کہ اگر میرے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا یا کسی نے چھیڑچھاڑ کی تو پھر میں ایسے ان کا پیچھا کروں گا کہ وہ عمران خان کو بھول جائیں گے، میں نے خان صاحب کو کہا کہ وہ سلیکٹڈ ہیں اور 3 سال بھی ان کی حکومت نہیں چلی۔

نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئے تو وزیر خارجہ نہیں بنوں گا،بلاول بھٹونواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئے تو وزیر خارجہ نہیں بنوں گا،بلاول بھٹو
آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر مملکت کے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو

Tags: انتخابی مہم بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی لاّڑکانہ

Post navigation

Previous: الیکشن ڈے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
Next: پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.