Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان

“بندہ جہلم میں بیٹھ کر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے”، حسین حقانی اور فواد چوہدری آمنے سامنے

1 minute read
untitled

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد بلاول بھٹو کے سیاسی مخالفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے اس اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت کے لیے پیسے دیے تھے اور انہیں کوئی سرکاری دعوت نہیں دی گئی تھی۔

دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اس دعوت میں شرکت کے لیے کوئی فیس نہیں بھری بلکہ انہیں امریکی صدر کی طرف سے اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

ایسے میں پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی اور پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ایکس پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔

فواد چوہدری نے جمعے کے روز ایکس پر لکھا، ’صدر ٹرمپ کا 73ویں نیشنل بریک فاسٹ سے خطاب ختم ہوا ہے، شاید ہی کسی اور ملک کے وزیر خارجہ نے اس طرح ٹکٹ لے کر خطاب سنا ہو جس طرح بلاول بھٹو صاحب نے سنا ہے، حیران ہوں اتنی کیا Obsession ہے!‘

فواد چوہدری کی ایکس پوسٹ کوشیئر کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ اس تقریب کے ٹکٹ نہیں ہوتے بلکہ اس میں مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ بندہ جہلم میں بیٹھکر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے۔ ویسے ٹکٹ کی بات ہوتی تو پی ٹی آئی والوں کے پاس چندہ کی کیا کمی ہے؟ کسی ڈاکٹر سے کہہ کر ٹکٹ خریدوا لیتے۔

نیشنل پرئیر بریک فاسٹ (National Prayer Breakfast) کے ٹکٹ نہیں ہوتے چوری صاب! یہ Invitation Only تقریب ہے۔ بندہ جہلم میں بیٹھکر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے۔ ویسے ٹکٹ کی بات ہوتی تو پی ٹی آئی والوں کے پاس چندہ کی کیا کمی ہے؟ کسی ڈاکٹر سے کہہ کر ٹکٹ خریدوا لیتے۔ 😏 https://t.co/MpwPdPapie pic.twitter.com/hA3Izlzmvf

— Husain Haqqani (@husainhaqqani) February 7, 2025

اس کے بعد فواد چوہدری نے ایک اور اسکرین شوٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس تقریب میں مہمانوں کی دعوت سے امریکی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوتا نہ ہی اس میں شریک مہمانوں کی تقریریں امریکی حکومت کے موقف کی نمائندگی کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک وقت تھا نیٹ نہیں تھا آپ نے کافی جھوٹ بیچا اب ہر چیز نیٹ پر مل جاتی ہے آپ کو اپنی دکان بند کر کے ابو ظہبی آنا پڑا۔

اس پوسٹ کو بھی سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے شیئر کیا اور لکھا کہ فواد چوہدری نے جواب میں بھی ٹکٹ والے دعوے کا کوئی ثبوت تو کیا ذکر بھی نہیں۔ یہ تو ایشو تھا ہی نہیں کہ نیشنل پرئیر بریک فاسٹ کوئی امریکی سرکاری تقریب تھی۔ امریکی آئین سرکاری خرچ پر مذہبی تقریب کے انعقاد کی اجازت ہی نہیں دیتا۔

Tags: اعلیٰ سطحی تقریب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سابق سفیر حسین حقانی سرکاری دعوت سیاسی مخالفین شرکت فواد چوہدری نیشنل پریئر بریک فاسٹ

Post navigation

Previous: ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے، جسٹن ٹروڈو
Next: نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.