Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

Hamas releases names of three Israeli hostages released on Saturday

Hamas releases names of three Israeli hostages released on Saturday

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر دیے ہیں جنہیں ہفتے کے روز فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں آزاد کیا جائے گا۔

جبکہ گزشتہ ہفتے رہا کیے جانے والے یرغمالوں کی نحیف حالت اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک نے اسرائیل اور بیرون ملک برہمی اور غصے کو جنم دیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے والی ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم یرغمالوں کی حالت کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔

دو ہفتے قبل رہا ہونے والے اسرائیلی امریکی یرغمال کیتھ سیگل نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مجھے 484 دنوں تک ناقابل تصور حالات میں رکھا گیا۔ مجھے ہر روز ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ میرا آخری دن بن سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھوکا رکھا گیا ۔ مجھے جسمانی اور جذباتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

حماس کی جانب سے متوقع طور پر رہا کیے جانے والے یرغمالوں کے نام فراہم کرنے سے قبل حماس نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل حماس نے الزام لگایا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے کر رہا ہے اور امداد کی آمد میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ حماس نے دھمکی دی تھی کہ وہ مزید یرغمالوں کی رہائی روک دے گا۔

اس پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نےدھمکی دی تھی کہ یرغمالوں کی رہائی روکے جانے کی صورت میں جنگ بندی ختم ہو جائے گی اور شدید حملے کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یرغمالوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ حماس ہفتے کے روز جن تین یرغمالوں کو آزاد کر رہا ہے ان میں 36 سالہ امریکی ساگی ڈیکل چن بھی شامل ہے جو جنوبی اسرائیل کے علاقے کیبوتز نیراوز کے رہائشی ہیں۔ ساگی کو یرغمال بنائے جانے کے دو ماہ بعد ان کی بیوی ایوتال نے تیسری بیٹی کو جنم دیا تھا۔

ساگی کو حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پران دہشت گردانہ حملوں کے دوران پکڑا تھا جس میں اسرائیل کے مطابق 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 250 کو عسکریت پسند یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ لے گئے تھے۔

ہفتے کو ممکنہ طور رہا ہونے والوں میں کیبوتز نیراوز کے 29 سالہ ساشا تروفل بھی شامل ہیں جنہیں اکتوبر کے اسی حملے میں اپنی والدہ الینا، دادی وٹالی اور گرل فرینڈ سپیر کوہن کے ساتھ یرغمال بنایا گیا تھا۔ ان تینوں کو نومبر 2023 کی ایک ہفتے کی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہائی مل گئی تھی۔

تیسرے یرغمال کی شناخت 46 سالہ اسرائیلی ارجنٹائنی آئیر ہارن کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ ان کا تعلق بھی کیبوتز نیر اوز سے ہے۔ انہیں 7 اکتوبر 2023 کو اپنے بھائی ایتان کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ یرغمالوں کی رہائی کے اس دوسرے مرحلے میں ان کے بھائی کا نام شامل نہیں ہے۔

گزشتہ ماہ نافذ ہونے والی چھ ماہ کی جنگ بندی کے بعد سے حماس اسرائیلی جیلوں سے 730 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے تبادلے میں 21 یرغمال آزاد کر چکا ہے۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اسرائل غزہ جنگ اسرائیل امریکہ حماس مشرق وسطیٰ کشیدگی

Post navigation

Previous: خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی
Next: چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

یہ بھی پڑہیے

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.